اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارت خانے نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کو خلیج فارس کے عرب ملکوں میں ممکنہ حملوں کے سلسلے میں تشویش لاحق ہے۔
امریکی سفارت خانے نے متحدہ عرب امارات میں امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں اور باہر نکلنے کی صورت میں مکمل احتیاط و ہوشیاری کا مظاہرہ کریں۔
اس سے قبل سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ملک کے شہریوں کو سیکورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔
امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا تھا کہ ایسی رپورٹیں ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ریاض پر میزائل اور ڈرون حملے ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲